بلند ترین آواز میں دھمکیاں لگانے والا پرندہ

بلند ترین آواز میں دھمکیاں لگانے والا پرندہ
بلند ترین آواز میں دھمکیاں لگانے والا پرندہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرنسسکو(نیوز ڈیسک)رنگ برنگے چہچہاتے پرندے ہماری دنیا کے حسن کا دلکش حصہ ہیں ۔ اکثر پرندے اپنے مدھر گیتوں اور سریلی چہچہاہٹ کی وجہ سے مشہورہیں لیکن جنوبی امریکا کے جنگلوں میں وہ پرندہ پایا جاتا ہے کہ جس کے پاس بلند ترین آواز نکالنے کا اعزاز ہے ۔ اس کی آواز اتنی بلند ہے کہ ایک کلو میٹر سے بھی زائد دوری تک واضح طورپر سنی جا سکتی ہے ۔ یہ پرندہ تین لمبی کلغیوں والا بیل برڈ ہے جسے انگریزی میں Three wattled bell birdکہا جاتاہے۔جب اس کی بلند آواز جنگل میں گونجتی ہے تو یوں لگتاہے جیسے کوئی بڑی سی گھنٹی زور زور سے بجائی جارہی ہے حالانکہ اس کی جسامت ایک فٹ سے زیادہ نہیں ہوتی۔ان پرندوں کے نر میں چونچ کے دونوں طرف او ر اوپر ایک ایک کلغی ہوتی ہے او ر اسی وجہ سے یہ تین کلغیوں والا بیل برڈ کہلاتاہے یہ اپنے علاقے میں گھسنے والے پرندوں کو جب بلند آواز سے للکارتا ہے تو ان کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں ۔سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ جنگلات کی بڑے پیمانے پر کٹائی اور ماحولیاتی آلودگی جیسے مسائل کی وجہ سے اس نایا ب پرندے کی نسل متاثر ہو رہی ہے اور اگر خصوصی اقدامات نہ کئے گئے تو ایک دن یہ دنیا سے ختم ہو جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -