سفید اور براﺅن انڈوں کے درمیان فرق ،دلچسپ تحقیق

سفید اور براﺅن انڈوں کے درمیان فرق ،دلچسپ تحقیق
سفید اور براﺅن انڈوں کے درمیان فرق ،دلچسپ تحقیق

  

برمنگھم ( نیوز ڈیسک ) مارکیٹ میں سفید اور براﺅن رنگ کے انڈوں کو دیکھ کر کبھی آپ کے ذہن میں یہ سوال آیا کہ آخر ان میں فرق کیا ہے؟

بھئی اگر رنگ اور قیمت میں فرق ہے تو غذائیت اور ذائقے میں بھی فرق ہو گا۔ماہرین غذایات نے دونوں رنگوں کے انڈوں پر جامع تحقیق کے بعد ان میں مندرجہ ذیل فرق بتائے ہیں۔

ایک کا رنگ براﺅن جبکہ دوسرے کا سفید ہے ۔ ( یہ بھی تو ایک فرق ہے)

گہرے رنگ کی کلغی اور پروں والی مرغیاں عموماً براﺅن جبکہ سفید اور ہلکے رنگ کی کلغی اور پروں والی مرغیاں سفید انڈے دیتی ہیں۔

اب یہ فرق تو ایسے ہیں جنہیں آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ تو کوئی فرق نہیں۔اصل بات تو یہ ہے کہ غذائیت اور ذائقے میں کوئی فرق ہے؟تو اس کا جواب یہ ہے کہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دونوں رنگوں کے انڈے ہر لحاظ سے ایک جیسے ہیں یعنی نہ صرف غذائیت ایک جیسی ہے بلکہ ذائقہ بھی ایک جیسا ہے۔اگر ذائقے میں ہلکا سا فرق محسوس ہو تو اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ براﺅن انڈے دینے والی مرغیاں عموماً گھریلو یا غیر روایتی خوراک پر پالی جاتی ہیں۔جبکہ سفید انڈوں والی مرغیاں کمرشل مرغی خانوں میں بازاری خوراک پر پالی جاتی ہیں۔

بعض اوقات انڈے کے خول کی موٹائی میں فرق نظر آ سکتا ہے لیکن اس کی وجہ سفید یا براﺅن انڈہ نہیں ہے بلکہ مرغی کی عمر ہے۔کم عمر مرغیاں سخت اور موٹے خول جبکہ زیادہ عمر والی مرغیاں باریک خول والے انڈے دیتی ہیں۔

اب یہ سوال اہم ہے کہ براﺅن انڈوں کو خصوصی مقام کیوں حاصل ہے اور اس کی قیمت کیوں زیادہ ہے؟

اس کی وجہ یہ ہے کہ براﺅن انڈے دینے والی مرغیاں جسامت میں بڑی ہوتی ہیں اور زیادہ خوراک کھاتی ہیں لہذا کسان ان کے انڈے مہنگے داموں بیچتے ہیں۔

تو آخر ان مہنگی مرغیوں کو پالا ہی کیوں جاتا ہے؟

اس کی واحد وجہ ہماری غلط فہمی ہے کہ براﺅن انڈے بہتر ہوتے ہیں۔ایسا سوچنے والے براﺅن انڈوں کو مہنگے داموں خریدتے ہیں ، لہذا کسان بھی زیادہ منافع کے لیے براﺅن انڈوں والی مرغیاں پالتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -