دہشتگر د قوم کو خوفزدہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے،شیر علی گورچانی

دہشتگر د قوم کو خوفزدہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے،شیر علی گورچانی

  

 لاہور( نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے واہگہ بارڈر کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردقوم کو خوفزدہ اور تقسیم کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے،بزدلانہ کارروائیو ں سے فوج اور قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جا سکتا،مظلوم شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں معصوم عوام کی جانوں سے کھیلنے والے انسان یا مسلمان کہلانے کے حقدار نہیں،بلکہ یہ انتہاپسند عناصر مذہب اسلام کو بدنام کررہے ہیںمعصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا م مقدس مہینہ ہمیں صبر و تحمل کا درس دیتا ہے پوری پاکستانی قوم اتحاد و اتفاق سے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گی اسلام کی تعلیمات میں خواہ مسلمان ہو یا غیر مسلم ہر ایک کے تحفظ و حقوق پر زور دیا گیا ہے ۔ پوری قوم شر پسند عناصر کے خلاف متحد ہے تمام مسالک متحد ہو کر شر پسند عناصر کی گھنونی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔محرم الحرام میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھا م کے لئے نوجوانوں کو آگے بڑھ کر پولیس کا ساتھ دینا ہو گا اور ہر مشکوک شخص اور گاڑی پر نظر رکھنی ہو گی ۔ ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی ڈپٹی سپیکر نے غمزدہ خاندانوںسے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -