محرم الحرام کی چھٹیاں،پردیسی آبائی شہروں کو روانہ ،لاہور ویران ہو گیا

محرم الحرام کی چھٹیاں،پردیسی آبائی شہروں کو روانہ ،لاہور ویران ہو گیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

            لاہور ( اسد اقبال ) محرم الحرام کی مناسبت سے شہر میں بسنے والے لاکھوںپردیسیوں کی گھروںکو واپسی کے باعث لاہور ویران ہوگیا ، جبکہ تجارتی مراکز اور چھو ٹے و بڑے بازار بند ہو نے سے صو بائی دارالحکومت میں گزشتہ روز ہو کا عالم رہا شاہراہیں ویران جبکہ مجالس اور ماتمی جلو سو ں کے لیے سیکیورٹی اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے ۔شہر میں گزشتہ روز عام تعطیل کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ کی روانی میں بھی کمی ر ہی ،موسم خوشگوار ہو نے کے باوجو د تفریحی مقامات بھی سنسانی کا منظر پیش کر تے رہے تفصیلات کے مطابق دوسرے اضلاع اور صوبوں سے تعلق رکھنے والوںکی ایک بڑی تعداد روزگار کے حصول اور تعلیم کے سلسلہ میں لاہور میں آکر مقیم ہے جو تہواروں پر اپنے گھروں کو واپس چلے جاتے ہیں امسال بھی محرم الحرام کی چار سر کاری تعطیلا ت کے پیش نظر لاکھو ں پر دیسی پنے آبائی علاقوںکو واپس چلے گئے جسکی وجہ سے لاہور کی شاہراہیں ویران ہو گئی ہیںمحرم کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد پردیسیوں کی بدھ کے روز سے دوبارہ واپسی شروع ہوجائے گی جس سے لاہور کی رونقیں دوبارہ لوٹ آئیں گی اور کاروباری سر گرمیوں سمیت معمو لا ت زندگی معمول کے مطابق شروع ہوجائیں گے ۔