کربلا میں خواتین نے بھی عظیم کردار ادا کیا،راشدہ یعقوب شیخ

کربلا میں خواتین نے بھی عظیم کردار ادا کیا،راشدہ یعقوب شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر ) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا میں خواتین نے عظیم کردار ادا کیا ہمارے لئے ان خواتین کی سیرت مشعل راہ ہے ۔ ان کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کرکے ہی ہم فلاح پاسکتے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 61 ہجرت میں واقعہ کربلا ہو ااور آج بھی اس واقعہ کے زندہ ہونے کا سبب خواتین کا کردار ہے ،یہ خواتین کربلا میں اپنے پیاروں کی قربانی دینے کے بعد قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرتی رہیں اور جب ان کو بازاروں میں لے جایا گیا تو انہوں اس واقعہ کے بارے آگاہ کیا ،حاکم وقت کے دربار میں ان خواتین نے جرت اور بہادر ی کا مظاہرہ کرکے حقائق بیان کئے