تحریک انصافکا لالک چوک میںدھرنا آج بھی جاری رہے گا

تحریک انصافکا لالک چوک میںدھرنا آج بھی جاری رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور کے کارکنان نے نویں محرم الحرام کے موقع پر بھی لالک چوک ڈنفیس میں دھرنا جاری رکھا اور آج عاشورہ محرم کو بھی دھرنے کو جاری رکھنے کا کہا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں لاہور پولیس کی جانب سے واہگہ بارڈر کے واقعہ کے بعد اور عاشورہ محرم کی وجہ سے سیکورٹی خدشات کے حوالے سے مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ عاشورہ کی وجہ سے دھرنے کو سیکورٹی نہیں دی جا سکتی لیکن ہم نے دھرنے کے شرکاءسے اس بارے میں رائے لی کہ کیا دو روز کے لئے دھرنے کو ملتوی کردیا جائے لیکن دھرنے کے شرکاءنے کہا کہ وہ اپنی سیکورٹی خود کر لیں گے لیکن دھرنے کے تسلسل کو ٹوٹنے نہیں دیں گے اس لئے دھرنا معمول کے مطابق جاری رہے گا لیکن عاشورہ کی وجہ سے کسی بھی قسم کا نعرہ نہیں لگایا جائے گا۔