سانحہ واہگہ بارڈر میں شہید و زخمی ہونے والوں کے لئے خصوصی دعا

سانحہ واہگہ بارڈر میں شہید و زخمی ہونے والوں کے لئے خصوصی دعا

  

لاہور ( پ ر) مسلم لیگ ( ن) مشا ورتی کو نسل کے رُکن وسابق ایم پی اے الحاج قیصر امین بٹ کیجانب سے راوی روڈ میں سانحہ واہگہ بارڈر میں شہید اور زخمی ہو نیوالوں کیلئے خصوصی دُعا کا اہتمام کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شر کت کی اس مو قع پر گفتگو کر تے ہوئے الحاج قیصر امین بٹ نے دہشت گردی کے واقعہ کو بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہو ئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کر نے والوں کا کسی بھی مذ ہب سے کوئی تعلق نہیں کیو نکہ دہشت گردی کر نے والے ذاتی مفادات کیلئے معصوم افراد کو قتل کر رہے ہیں مگر اس نازک مو قع پر دہشت گردی کر تے ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کر وانے کی کو شش کی گئی جو کہ بُری طرح ناکام ہو گئی ہے اور تمام مسالک متحد اور یکجان ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف کھڑ ے ہیں انہوں نے کہا کہ شہید ہونیوالے ہمارا فخر ہیں اور اس سانحہ کے ملزمان کو سخت سزادی جائے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -