منافع خورسرگرم،لنگر اور نیاز میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

منافع خورسرگرم،لنگر اور نیاز میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

  

لاہور ( وقائع نگار )محر م الحرام میں کر بلا کے شہداء کو خر اج عقید ت پیش کر نے کے لیے لاہور سمیت ملک بھر میں نیاز اور لنگر کا انتظام کیا جا تا ہے جس کے لیے حلیم ، قورمہ ، دال ، بریانی سمیت دیگر لنگر کو خصو صی طور پر تیار کروایا جاتا ہے عقیدت مند حسینی لنگر کو اپنے ہاتھو ں سے تقسیم کر تے ہیں جس کے لیے وہ روپے پیسے کو معیار سے زیادہ تر جیح دیتے ہیں گزشتہ روز تھو ک مار کیٹو ں میں سبزیو ں کی سپلائی نہ ہو نے کے بر ابر ہو نے سے منافع خور ما فیا نے پرچون کی سطح پر بازاروں میں لنگر اور نیاز کے استعمال کی اشیاء ٹماٹر ،آلو ،پیاز ، سبز مرچ ،ادرک ، لہسن ،مصالحہ جات دیگر کئی ایک دیگر فوڈ آئٹمز کے نرخوں میں بیو پاریو ں اور پر چون کی سطح پر دکانداروں نے 100فی صد تک اضافہ کر دیا تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکو مت میں نیاز اور لنگرمیں استعمال ہونیوالی متعدد اشیاء کے نرخوں میں ہوشرباء اضافہ کر دیا گیا ہے سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمت میں ہوا ،ٹماٹر کی قیمت 100روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ،نیاآلو 70روپے ،پیاز 50روپے ،سبز مرچ دیسی80روپے ،سبز دھنیہ ہانڈی بھر 30روپے اور لیموں دیسی کی قیمت 150روپے فی کلو گرام ہو گئی جبکہ مصا لحہ جات کی قیمتوں میں بھی 10سے 50فیصد تک اضافہ ہو گیا عوام الناس نے محرم الحرام میں مصنوعی مہنگائی کرنے پرشدید رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ انتظامی افسران سے مطالبہ کیا کہ مارکیٹوں کو چیک کیا جائے اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -