واقعہ کربلا حق کی خاطر سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتا ہے،اللہ رکھا

واقعہ کربلا حق کی خاطر سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتا ہے،اللہ رکھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ( ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ واقعہ کربلاتاریخ کی روشن مثال ہے جب حق نے فتح حاصل کی اور باطل رسوا ہوا ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ واقعہ کربلا تاقیات زندہ رہے گا کیوں کہ اس واقعہ میں نواسہ رسول ﷺ نے خون دیا ،نواسہ رسولﷺ نے اپنی اولا د کو بھی قربان کردیا ۔اس واقعہ کے بعد آپ کی ہمشیرہ نے دربار وں میں اس سانحہ کی حقیقت بتائی ،کوفہ و شام کے بازاروں میں جو تبلیغ کی اس کے اثرات آج تک محسوس ہوتے ہیں ،واقعہ کربلا کا ہر پہلو روشن ہے ،یہ واقعہ ہمیں بتاتا ہے کہ حق کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردینا چاہیے ،خدا کی رضا حاصل کرنے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے ،خدا کی رضا حاصل کرکے ہی ہم اپنی آخرت سنوار سکتے ہیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ سانحہ کربلا کو صدیاں بیت گئیں مگر یہ ابھی تک تاز ہ ہے اوریہ کبھی تاریخ کے اوراق میں گم نہیں ہوسکتا ،