خودکش دھماکہ پاکستان کو کمزو ر کرنے کی سازش ہے،صدیق الفاروق

خودکش دھماکہ پاکستان کو کمزو ر کرنے کی سازش ہے،صدیق الفاروق

  

لاہور ( وقائع نگار)مسلم لیگ ''ن '' کے مرکزی رہنما و چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان صدیق الفاروق نے واہگہ بارڈ ر میں ہونے والے خو دکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دھماکہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، محرم الحرام کے موقع پر دہشت گردی میں ہلاکتوں پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے خود کش حملہ پاکستان کی سالمیت کو کمزور کرنے کی سازش ہے ۔انہوں نے کہا کہ قربانی دینے کا درس ہم نے اما م حسین ؓسے سیکھا ہے ،پاکستا نی فوج دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دے گی ۔ملک کی سالمیت اور بقا ءکے لیے مذہب اور مسلک کی روایت کو چھوڑ کر پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -