اسلامی نظام کے بغیر ملک بحرانوں سے نہیں نکل سکتا،مولانا امجد

اسلامی نظام کے بغیر ملک بحرانوں سے نہیں نکل سکتا،مولانا امجد

  

 لاہور(پ ر)شہدا ئے اسلام وشہدا ئے کر بلاکی قر بانیاں مسلمانوں کو اسلام کے لئے ہر قر بانی دینے اورمنظم جدوجہد کر نے کا درس دیتی ہےں یہ ایک حقیقت ہے کہ اسلام کے نفاذ کے بغیر ملک بحرانوں سے آزاد نہیں ہو سکتا ہے اور جے یو آئی اسلام کے نفاذ کے لئے پر امن جدو جہد کر رہی ہے یہ باتیں جے یو آئی کے راہنماءاور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مو لا نا محمد امجد خان ، مو لا نا قاری ثناءاللہ ،مو لا نا سیف الدین سیف ،حافظ اشرف گجر،مو لا نا عبد الماجد حقانی ،قاری زبیر اکمل ،صاحبزادہ ابوبکر فہیم ،حافظ نصیر احرار،حافظ عبد الواجد اور دیگر نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہیںانہوںنے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے اسلام کی زندگیاں امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہےںانہوں نے کہا کہ ملک کا معاشی ،سیا سی اور معاشرتی نظام جام ہو تا جا رہا ہے خلفائے راشدین کانظام نافذ کر نے اور پیغام حسین پر عمل کر نے سے ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ حضرت حسن ؓ اور حسین ؓ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی نو جوان نسل کو بے راہ روی سے بچا یا جا سکتا ہے مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ مشکلات کے اس دور میں قر آن مجید اور نبی آخر الزمان کی تعلیمات پر عمل کر نے سے ہی ہر بحران اور ہر مشکل سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے مولا نا محمد امجد خان ،مو لا نا سیف اور دیگر نے کہا کہ کلمے اور قر آن کے نام پر بننے والے ملک کے مسائل 67سال میں بڑھے ضرور ہیں لیکن کم نہیں ہوئے مسائل بڑھنے کی وجہ نظام مصطفی ﷺ سے دوری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -