سانحہ واہگہ بارڈر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں،محمد جمیل

سانحہ واہگہ بارڈر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں،محمد جمیل

  

لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ سانحہ واہگہ بارڈر حکومت کی نااہلی اور بڑا سیکیورٹی لیپس ہے محض بیان بازی کی بجائے سانحہ کے اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں ،ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سانحہ میں شہیدوزخمی ہونیوالوں کیلئے اعلان کردہ رقم انتہائی ناکافی ہے ،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جاں بحق ہونیوالوں کو فی کس 25لاکھ اور شدیدزخمیوں کوفی کس 5لاکھ کی امدادی رقم فوری فراہم کی جائے ،انہوں نے کہادہشت گردوں نے ایک بار پھر حکومتی رٹ ختم کردی اور واہگہ بارڈر پر دھماکہ کرکے ملکی سیکیورٹی کے حوالے سے نئے سوالات کھڑے کردئیے،ہم سمجھتے ہیں موجودہ حکمرانوں کے اقتدار سے چمٹے رہنے کا اب کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا ،وہ ایک لمحہ کی تاخیر کے بغیر اقتدار سے الگ ہوجائیں تاکہ عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہوسکے،انکا کہنا تھا کہ صوبہ میں ریاستی مشینری مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے اور سیاسی بنیادوں پر تعینات کئے گئے اعلیٰ افسران عوام کے جان ومال کے تحفظ کی بجائے حکمرانوں کی تابعداری میں مصروف ہیں،دھماکے کے بعد ہسپتالوں میں زخمیوں کیلئے ناکافی طبی سہولیات سے بھی حکمرانوں کے تمام دعووں کی قلعی کھل جاتی ہے، انہوں نے مزید کہا پی جے آئی شہید وزخمی ہونیوالے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے اوردعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید ہونیوالوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -