آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں کامیابی سے قوم کا سرفخر سے بلند ہو گیا،رانابابر

آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں کامیابی سے قوم کا سرفخر سے بلند ہو گیا،رانابابر

  

لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی آسڑیلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہوگیا ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے بہت محنت سے یہ کامیابی حاصل کی تمام کھلاڑیوں نے اس کامیابی میں کردارادا کیا ،دلچسپ امریہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے ساتھ کئی ریکارڈ بھی قائم ہوئے ہیں ،مصباالحق کی زبردست بلے بازی نے ناقدین کے منہ بند کردئیے ،کرکٹ کوآئندہ بھی کامیابی حاصل کرنے کے لئے یہ جذبہ برقرار رکھنا چاہیے اور تمام کھلاڑیوں کو اسی طرح محنت کرنی چاہیے،اس کامیابی کے پیچھے قوم کی دعائیں ہیں اور اگر اسی طرح یہ کرکٹ ٹیم محنت کرتی رہی تو مستقبل میں مزید کئی کامیابیاں حاصل کرے گی حکومت پاکستان کھلاڑیوں کو تمام ضروری وسائل فراہم کررہی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی پاکستان کا دنیا میں نام روشن کرنے والوں کو ہر شعبہ میں ترجیح دیں گے،یہ کھلاڑی ہمارا اثاثہ ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -