کربلا کے واقعہ سے شوق شہادت کادرس ملتا ہے،پیر اقبال خان ربانی

کربلا کے واقعہ سے شوق شہادت کادرس ملتا ہے،پیر اقبال خان ربانی

  

لاہور( خبرنگار) ممتاز روحانی پیشوا ،آستانہ عالیہ حضور سلطان العاشقین کے زیب سجادہ صاحبزادہ پیر محمداقبال خاں ربانی نے کہا کہ واقعۂ کربلا سے شوقِ شہادت کا درس ملتا ہے۔ شہدائے کربلا نے سرفروشی کی داستانِ وفا خون سے تحریر کی۔ شہدائے کربلا کا فیض تاقیامت جاری رہے گا۔ خانقاہوں سے نکل کر رسمِ شبّیری ادا کرنے کا وقت آ گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات کی رہائشگاہ مصطفائی ہاوس پر سالانہ محفل سید الشہداء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا اسوۂ حسینی ہی میں فلاح و نجات پوشیدہ ہے مسلمان غلبۂ اسلام کے لیے حسینی راستے کے مسافر بن جائیں حسینیت اور یزیدیت کی جنگ آج بھی جاری ہے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات ارشد مصطفائی نے کہا اُمّتِ مسلمہ کو باطل قوتوں سے مقابلہ کے لیے متحد ہونا چاہیے اسلام دشمن طاقتیں اس خوف سے کانپ رہی ہیں آج اُمّتِ مسلمہ کو نیا معرکۂ کربلا درپیش ہے اُمّتِ مسلمہ سامراجی طاقتوں کی مزاحمت کے لیے جذبۂ حسینی اپنائے۔ ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -