سانحہ کربلاکے بعد اسلام حقیقی معنوں میں زندہ ہوا،شاویز خان

سانحہ کربلاکے بعد اسلام حقیقی معنوں میں زندہ ہوا،شاویز خان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیشہ زندہ رہے گا ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کربلا میں تلوار پرخون غالب آیا اور حق کی فتح ہوئی ،امام مظلوم تسلیم ورضا کے پیکر تھے جنہوں نے خدا کی رضا حاصل کرنے کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیا ،معرکہ کربلا حق وصداقت کاروشن باب ہے ،امام مظلوم نے لا زوال قربانی دے کر ثابت کردیا کہ مجھ جیسا، یز ید کی بیعت نہیں کرسکتا،ایک موقع پر امام نے فرمایا کہ جب ہم قتل ہوجائیں گے تو سمجھیں گے ہم نے اپنا فرض اداکیا ،واقعہ کربلا کے بعد اسلام کو نئی زندگی ملی اور حقیقی معنوں میں اسلام زندہ ہوا ،ہم سب کو سیرت امام پر عمل کرنا چاہیے اسی میں ہماری فلاح ہے ،انہوں نے کہاکہ کربلا کا واقعہ کئی صدیاں گزرنے کے بعد بھی تازہ بہ تازہ ہے کیوں اس واقعہ میں امام مظلوم نے اپنا خون دیا ہے اور ان کے اہل خانہ نے اپنا سب کچھ اسلام پرلٹا دیا، واقعہ کرب وبلا کبھی ہمارے اذہان سے مٹ نہیں سکتا،امام مظلوم نے جس صبر و استقامت کامظاہرہ کیا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -