حکمران مصلحتوں سے بالا تر ہو کر دہشتگردی کا خاتمہ کریں،ارشد مصطفائی

حکمران مصلحتوں سے بالا تر ہو کر دہشتگردی کا خاتمہ کریں،ارشد مصطفائی

  

لاہور(خبر نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات ارشد مصطفائی نے کہا ہے کہ واہگہ باڈر لاہور میں ہونے والا خودکش حملہ قابل مذمت ہے ،بے گناہوں کا خون بہانے والے انسان نہیں درندے ہیں ،دہشت گردی کے ناسور سے نجات کیلئے قوم متحد ہو جائے ،معصوم لوگوں کو خون میں نہلانے والے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں ،حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے دہشت گردایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھرکی ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے موقع پر میڈیانمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ارشد مصطفائی نے کہا حکمران مصلحتوں سے بالا تر ہو کر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ نے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں،حکمران قیام امن کیلئے سنجیدہ نہیںِ ،دہشت گرد غیر ملکی پاکستان دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ،ملک بھر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کریک ڈاؤن کیا جائے ،ریاستی اداروں کو دہشت گردوں کے حامیوں ،مخبروں اور سر پر ستو ں سے پاک کیا جائے ، انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدری کا اظہار کیا ،،،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -