حضرت اما م حسین نے اپنا سر کٹا کر دین کو سر بلند کر دیا،حکیم مخدوم ارشاد

حضرت اما م حسین نے اپنا سر کٹا کر دین کو سر بلند کر دیا،حکیم مخدوم ارشاد

  

لاہور(پ ر)لاہورپروفیسر حکیم مخدوم ارشاد نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ نے اپناسرکٹاکر اپنے ناناسرورکونین حضرت محمد کو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سرخروجبکہ دین حق اسلام کوسربلند اورسرفرازکردیا ۔ حضرت امام حسین ؓکی شہادت کے فلسفہ سے ہم انسانوں کوحق کیلئے اپنے مدمقابل بڑی سے بڑی طاقت کیخلاف ڈٹ جانے کادرس ملتا ہے حضرت امام حسین ؑ کو اپنے اوراپنے پیاروں کے مقدس لہوسے اسلام کی آبیاری کرنے کااعزازاوراعجازحاصل ہے ملعون یذید کوللکار انا اورشہادت کاجام نوش کرنا حضرت امام حسینؓ کاطرہ امتیاز ہے۔ حضرت امام حسین ؓنے حق وحمیت کاپرچم سرنگوں نہیں ہونے دیا نواسہ رسول کایذیر ملعون کی بیعت کرنے سے انکار قیامت تک آنیوالے مسلمانوں کیلئے سرمایہ افتخار ہے قیامت تک انسانی تاریخ میں حضرت امام حسین ؑ کانام احترام سے لیا جاتارہے گاحضرت امام حسین ؑ اوران کے عزیزواقارب کوشہید کرنیوالے نفرت کی علامت بن گئے ۔ ۔ وہ حاجی حکیم عبداللطیف مرحوم ٹرسٹ کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔حکیم حاجی محمد رفیق سمیت متعدد مقررین نے بھی اظہارخیال کیا۔پروفیسر حکیم مخدوم ارشادنے مزید کہا کہ حضرت امام حسین ؑ کی تعلیمات اورقربانی میں ہم مسلمانوں کی کامیابی وکامرانی کارازپنہاں ہے۔جس دن مسلمانوں نے حضرت امام حسین ؑ کے افکار کاعلم مضبوطی سے تھام لیا اس روزاسلام دشمن قوتوں کے ایوانوں میں صف ماتم بچھ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں تعصبات ،دھڑے بندی اورلسانیت کاتصور تک نہیں ہے ،دوسرے اسلامی مہینوں کی طرح ماہ محرم میں بھی مذہبی رواداری اورملی یکجہتی کامظاہرہ کیا جائے ۔بحیثیت مسلمان ایک دوسرے کے مذہبی عقائدکااحترام کرناہمارا فرض ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -