مشرقی یوکرائن کے انتخابات کے ابتدائی نتائج

مشرقی یوکرائن کے انتخابات کے ابتدائی نتائج

  

کیف(ثناء نیوز)روس نواز باغیوں نے مشرقی یوکرائن کے متنازعہ انتخابات جیتنے کا دعوی کیا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے انٹرفیکس کے مطابق ڈونیٹسک میں نصف سے زائد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے اور الیگزینڈر زخائرشینکو کو 70 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب لوہانسک میں ایگور پلوٹ نٹسکی 63 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ان دونوں رہنماں کے مقابلے میں نسبتا غیر معروف امیدوار تھے۔ ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اس دوران ووٹنگ کا تناسب کیا رہا۔ یوکرائن اور مغربی ممالک نے اس انتخابی عمل کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -