امام حسین کی عظیم قربانی ہمیں ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے :علامہ شاہجہان مدنی

امام حسین کی عظیم قربانی ہمیں ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے :علامہ شاہجہان مدنی
امام حسین کی عظیم قربانی ہمیں ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے :علامہ شاہجہان مدنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(بیورورپورٹ)مرکزی جامع مسجد غوثیہ راچڈل میں سالانہ ذکر حسین رضی اللہ تعالی عنہ کانفرنس زیر نگرانی علامہ نجیب احمد قریشی زیر صدارت مفتی منیر الزمان چشتی منعقد ہوئی جس میں مقامی علما اکرام ‘ معززین علاقہ ‘ اور اہل اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی علامہ محمد شاہجہان مدنی بھی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جنہوں نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احکامات اور تعلیمات قران و سنت پر مبنی خلفائے راشدین کی عطا کردہ اسلامی ریاست کی بنیادی خصوصیات جس نے نہ صرف امت مسلمہ بلکہ دنیائے انسانیت کی کایا پلٹ کر رکھ دی جس پر آج بھی بلا تفریق رنگ ونسل دنیا کی تمام مذہب اور جدید فلاحی ریاستیں عمل پیرا ہیں جو بلاشبہ انسانی معاشرے کا بیش قیمت سرمایہ کے مترادف ہیں اسکی بقا و سلامتی کے لیے نواسہ رسول امام عالی مقام امام حسین نے راہ رخصت چھوڑ کر راہ عزیمت اختیار کرتے ہوئے اپنی اور اپنے رفقا کی قربانی دیکر جس طرح یزیدی آفت کے وحشیانہ غرور اور تکبر کو خاک میں ملا یا اور جرات و بہادری ‘ صبر ورضا اور عزم استقلال کی جو تاریخ رقم کی وہ نسل انسانی کا روشن باب ہے ‘ یہی وجہ ہے کہ آج امام حسین کسی خاص قوم و مذہب و ملت تک محدود نہیں بلکہ اقوام عالم کے لیے چراغ ہدیت ہیں ضرورت اس مر کی ہے کہ امام حسین کی تعلیمات اور مقاصد کو سمجھ کر اپنی اصلاح کریں یہی حالات کا تقاضا اور وقت کی اہم ضرورت ہے ‘ علامہ عبد الرؤف نقشبندی نے کہا کہ خلفا راشدین سے محبت معیار ایمان اور اہلبیت ‘ اطہار و صحابہ کی محبت ایمان کی جان ہے اور امام حسین کا شمار نہ صرف خوش نصیب صحابہ میں ہوتا ہے بلکہ خاتون جنت اور مولائے کائنات کے نور نظر بھی ہیں جو کہ اہلبیت پاک سے تعلق رکھتے امام حسین نہ صرف صحابہ و اہلبیت کے محبوب ہیں بلکہ خدا اور رسول کے بھی محبوب ہیں اور آج امت ہی نہیں بلکہ ساری انسانیت میں اپنی مثال آپ ہیں آپ کی میدان کربلا میں لازوال قربانی نے مظلوموں کے لیے باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا سلیقہ عطا فرمایا ‘ کانفرنس سے عبد المناف مفتی ‘ مولانا عمران عالم نے بھی خصوصی خظاب کیا تقریب کے اختیام پر مفتی منیر الزمان چشتی نے عالم اسلام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کرائی ۔

مزید :

عالمی منظر -