امریکا اب بھی دشمن نمبر ایک ہے، ایران

امریکا اب بھی دشمن نمبر ایک ہے، ایران

  

 تہران(این این آئی)ایران کے پاسداران انقلاب نے ایک مرتبہ پھر امریکا کو ایرانی قوم کا دشمن نمبر ایک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ عراق ،شام اور لبنان میں داعش اور دوسری تکفیری سازشیں آج کی تلخ حقیقتیں ہیں اور یہ ظاہر کرتی ہیں کہ امریکا دنیا بھر میں ہونے والی سازشوں اور برائیوں کا منبع ہے جس کے پیش نظر ایک آزاد نظام اور پیارے اسلام کی طاقتور انداز میں موجودگی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں سربراہ پاسداران انقلاب نے امریکا پر دولت اسلامیہ عراق وشام ( داعش) اور دوسرے \'\'تکفیری گروپوں\'\' کے احیاء کی سازش کا الزام عاید کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عراق ،شام اور لبنان میں داعش اور دوسری تکفیری سازشیں آج کی تلخ حقیقتیں ہیں اور یہ ظاہر کرتی ہیں کہ امریکا دنیا بھر میں ہونے والی سازشوں اور برائیوں کا منبع ہے جس کے پیش نظر ایک آزاد نظام اور پیارے اسلام کی طاقتور انداز میں موجودگی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا ہے۔بیان میں وائٹ ہاؤس کے حکام کی جانب سے ایران کے خلاف جوہری پروگرام پر مذاکرات کے دوران جرائم کے ارتکاب کی مذمت کی گئی ہے اور اس کے ناقابل تردید حق کی بحالی اور ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے پر زوردیا گیا ہے۔پاسداران انقلاب نے ایک مرتبہ پھر سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کے وضع کردہ رہ نما اصولوں کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کے وقار اور آزادی کو ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا ہے اور نہ اس کو دشمن نقصان پہنچا سکتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -