شہدائے کربلا ؓنے اسلامی نظام خلافت کو بچانے کےلئے قربانی پیش کی، غلام عباس

شہدائے کربلا ؓنے اسلامی نظام خلافت کو بچانے کےلئے قربانی پیش کی، غلام عباس

  

لاہور( خبرنگار) شہدائے کربلا ؓنے اسلامی نظام خلافت کو بچانے کےلئے قربانی پیش کی بد بخت یزید باطل نظام قائم کرکے بندوں کو بندوں کا غلام بنانا چاہتا تھا جسے حضرت امام حسین ؓ اور اہلبیتؓ ،ساتھیوں نے قبول نہ کیا یہ جرا¿ت مندانہ کردار قیامت تک آنے والے مسلمانوں کو پیغام دے رہا ہے کہ انسان ساختہ نظام ہائے باطلہ کو زمین بوس کر کے اللہ کانظام خلافت قائم کر و یہی انسان کا مقصد زندگی ہے اس راہ حق پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے کامیاب ترین لوگ ہوں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین اسلامی تحریک طلباءغلام عباس صدیقی، صدر شاہد نذیرنے لاہور میں شہدائے کربلا ؓکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت وہی نظام قائم ہے جس کے خلاف امام حسین ؓ اور شہدائے کربلا نے عظیم قربانی پیش کی قوم کا ہر کلمہ گو فرد اللہ کا نظام قائم کرنے کےلئے اپنا عملی کردار ادا کرے، علاوہ ازیں اسلامی تحریک طلباءکے قائدین غلام عباس صدیقی،شاہد نذیر،عبدالغفار،ذکی الدین،محمد عارف، فہیم جاوید ،محمد عدنان نے لاہور واہگہ باڈر پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے عوام پر حملے کرنے سے اسلام اور پاکستان بدنام ہورہا ہے ان کارروائیوں کے پیچھے بھارت،اسرائیل،امریکہ ہے جو منافقانہ طریقے سے پاکستان میں خانہ جنگی کی کیفیت پیدا کرنا چاہتاہے۔

 انہوں نے کہا کہ اہلیان پاکستان کو محرم الحرام میں کسی ناخوش گوار واقعہ سے محفوظ رکھنے کےلئے تمام مذہبی جلوسوں،جلسوں کو انکی عبادت گاہوں،چاردیواری تک محدود کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے فوری احکامات جاری کئے جائیں تمام طبقات سے اپیل ہے کہ پاکستان کے وسیع تر مفاد کی خاطر اپنے تمام جلوس محدود کرکے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا جائے اسی طرح ہم پاکستانی ملک کو دشمن کو شکست دے سکتے ہیں واہگہ باڈر پر ہونے والا حملہ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ محرم الحرام میں امن کو خطرہ ہے جسے سب طبقات نے مل کر ناکام بنانا ہے اسلامی تحریک طلباءواہگہ باڈر پر شہید ہونے والے نہتے پاکستانیوںکی شہادت پر قوم اور لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداءکو جنت الفردوس میں بلند درجات عطاءفرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -