پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تاجر دوست اقدام ہے، ظہیر بھٹہ
لاہور(پ ر) چیئرمین لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ظہیر بھٹہ نے پٹرولیم مصنوعات میں خاطر خواہ کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی صنعتکار، تاجر دوست اقدام ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے صنعتکاروں کو ٹرانسپورٹیشن کی مد میں ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صنعتی مقاصد کے لئے بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے کیونکہ مہنگی بجلی معاشی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ ہے ان خیالات کااظہار ان انہوں نے میاں خرم الیاس سینئر وائس چیئرمین، عامر عطاءباری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاﺅن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ظہیر بھٹہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث بجلی کی قیمتوں میں بھی فوری کمی کی جائے۔