سندھ: حکومت نے غیر معیاری گندم کی ڈھائی لاکھ بوریاں فروخت کردیں

سندھ: حکومت نے غیر معیاری گندم کی ڈھائی لاکھ بوریاں فروخت کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)صوبائی وزیر خوراک جام مہتاب ڈہر نے روس و یوکرین سے درآمد گندم کی ڈھائی لاکھ بوریاں سیل کرنے کے ساتھ آٹے کی قیمت میں اضافہ کرنے والی فلار ملزکو شو کاز نوٹس جاری کردیا ہے۔سندھ کے وزیر خوراک نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین سے درآمد کی گئی غیر معیاری گندم کی ڈھائی لاکھ سے زیادہ بوریاں سیل کر دی گئی ہیں، کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف صوبائی حکومت نےکریک ڈاون شروع کر دیا ہے۔ جام مہتاب کے مطابق 12 فلو ملوںکو شو کاز نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین اور روس سے درآمد کی گئیں 2 لاکھ 65 ہزار 400 غیر معیاری گندم کی بوریاں سیل کرنے کے ساتھ یوکرین سے گندم لانے کے اجازت نامے بھی منسوخ کئے جارہے ہیں۔

مزید :

کامرس -