برطانیہ میں اسلامی مالیاتی مارکیٹ کی مقبولیت میں اضافہ

برطانیہ میں اسلامی مالیاتی مارکیٹ کی مقبولیت میں اضافہ

  

لندن (اے پی پی) برطانوی حکومت اور نجی شعبہ کی جانب سے اقدامات کے بعد برطانیہ میں اسلامی مالیاتی مارکیٹ کو فروغ ملا ہے۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکومت اور نجی شعبہ کی جانب سے اقدامات کے بعد ملک میں اسلامک فنانس مارکیٹ کے دائرہ کار میں توسیع ہو رہی ہے۔ گزشتہ جون میں برطانیہ میں پہلے مغربی ملک کا اعزاز حاصل کیا جنہوں نے ساﺅرن سکوک (اسلامک بانڈز) جاری کئے تھے۔ برطانیہ میں اس وقت 22 کے قریب ایسی فرمیں موجود ہیں جو شعریت کے مطابق مختلف مالیاتی خدمات فراہم کررہی ہیںان فرموں کا مالیاتی حجم 19 ارب ڈالر کے لگ بگ ہے۔ان میں 6 مکمل اسلامی بینک بھی شامل ہیں جن میں بینک آف لندن ان دی مڈل ایسٹ‘ یورپین اسلامک انوسٹمنٹ بینک ‘ گیٹ ہاﺅس بینک اور اسلامک بینک آف برٹش شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -