شہادت امام حسینؓ امت مسلمہ کےلئے مشعل راہ ہے، بلال مصطفی شیرازی

شہادت امام حسینؓ امت مسلمہ کےلئے مشعل راہ ہے، بلال مصطفی شیرازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خبرنگار) مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ امام حسین ؓ کی شہادت امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے ، نواسہ رسول نے ثابت کیا کہ حق کے لیے باطل قوتوں کے سامنے سرکٹایا تو جاسکتا ہے سرجھکایا نہیں جاسکتا ، امام حسین ؓ نے جان کا نذرانہ پیش کرکے اسلام کی آبیاری کی ان کی یہ قربانی رہتی دنیا تک یاد رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے سلسلہ میں مسلم لیگ ہاﺅس میں یوتھ ونگ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سید بلال شیرازی نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں بھائی چارے ، اخوت ،مساوات ، اتفاق و اتحاد کا بھر پور درس دیتا ہے ۔شہادت امام حسین صبر واستقامت اور عزم مصمم کا اعلیٰ نمونہ ہے واقعہ کربلا حق و صداقت کے لیے جینے اور مرنے کا درس دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس کے اختلاف بھلا کر پاکستان میں قیام امن و سلامتی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔