پنجاب کے5اضلاع میں کپاس کی پیداوار میں کمی
ملتان( اے پی پی )کپاس کی حالیہ نئی فصل کی آمد پر صوبہ پنجاب کے 5 اضلاع میں کپاس کی پیداوار میں0.78فیصد سے لیکر48.66فیصدتک کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پنجاب کی مجموعی پیداوار میں 14.37فیصد اضافہ ہوا ۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن(پی سی جی اے)کے اعدادوشمار کے مطابق جن اضلاع کی پیداوارمیں کمی ہوئی ہے ان میںلودھراں،قصور،جھنگ،سرگودھااوررحیم یارخان کے اضلاع شامل ہیں۔پنجاب میں یکم نومبرتک کپاس کی مجموعی پیداوار 5236576گانٹھ رہی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ پیداوار 4578634گانٹھ رہی تھی۔