ختم نبوت اور حسینیت کےلئے جہاد وقت کا اہم تقاضا ہے، سید واجد گیلانی

ختم نبوت اور حسینیت کےلئے جہاد وقت کا اہم تقاضا ہے، سید واجد گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) مرکزی امیر تحریک فدایان ختم نبوت پاکستان پیر سید محمد واجد علی گیلانی نے کہا کہ ختم نبوت اور حسینیت کے لیے جہاد وقت کا اہم تقاضا ہے جس طرح امام حسینؓ نے یزید پلید کا راستہ روک کر اسلام کو ہمیشہ کے لیے زندہ کر دیا آج پھر ضرورت ہے کہ قادیانیت جو یزیدیت کا تسلسل ہے اِس کا قلع قمع کیا جائے اور اِن کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو روک کر اسلام کے سچے شیدائی ہونے کا ثبوت دیا جائے اِن خیالات کا اظہار پیر سید محمد واجد گیلانی نے حسن شادی ہال شاہدرہ موڑ لاہور میں پیغامِ حسین و ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ریٹائر نذیر احمد غازی نے کہا کہ قادیانیت یزیدیت کا نیا روپ ہے اور ہمارے اکثر حکمرانوں کے مشیر قادیانی ہیں جو ملکی سالمیت کے لیے شدید خطرہ ہیں حکومت ایسی صورت حال کا سخت نوٹس لے نائب امیر تحریک فدایان ختم نبوت قاری محمد افضل باجوہ نے کہا کہ قادیانی یہودیوں کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں ہمیں اِن کی سازشوں سے عوام کو آگاہ کرتے رہنا چاہیے کانفرنس سے پیر اشرف رسول ایم پی اے حلقہ پی پی 164، میاں عطاءالرحمن فاروقی اور مولانا محمد نعمان عزیز حسینی، مولانا اختر رسول جلالی نے بھی خطاب کیا پروگرام میں جاوید احمد گورائیہ اور سیٹھ محمد رمضان رحمانی، محبوب انجم سیفی، سیٹھ محمد افضل اور اہل شاہدرہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔