پیپلزپارٹی لاہور تنظیم کے عہدیداروں کی سانحہ واہگہ بارڈر میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت
لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور تنظیم کے عہدیدار اور پنجاب کے نائب صدر حاجی عزیز الرحمن چن‘ سنئیر نائب صدر زاہد زوالفقار خان ‘ نائب صدر فضل الرحمن بٹ اور میاں محمد اصغر نے سروسز ہسپتال میں جا کر واہگہ بارڈر کے بم دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت ےابی کی دعا بھی کی اس موقع پر زخمیوں کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ان عہدیداروں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور اس کے تمام کارکنان اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرنے والوں کے درجات کو بلند کریں اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فر مائیں۔
اور ان کے لواحقین کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق بھی عطا فر مائیں ۔