پیپلزپارٹی کے عہدیداران اور کارکن امام بارگاہوں کی حفاظت کریں، زاہد ذوالفقار

پیپلزپارٹی کے عہدیداران اور کارکن امام بارگاہوں کی حفاظت کریں، زاہد ...

  

 لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذالفقار خان اور نائب صدر لاہور فضل الرحمن بٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عہدیداران اور کارکن محرم الحرام میں امام بارگاہوں کی سکیورٹی کئے لئے انتظامات میں سنبھالیں خاص طور پر نویں اور دسویں محرم کے دن امام بارگاہوں کی حفاظت کریں پیپلزپارٹی کے لوگ اہل تشیع برادری کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں پیپلزپارٹی کے کارکن محرم الحرام کے جلوسوں کے راستے میں دودھ کی سبیلیں لگائیں اور جلوس کے لوگو ں کو پانی پلائیں اور اہل تشیع برادری سے مکمل تعاون کریں پیپلزپارٹی کے ذونل صدور اپنے صوبائی حلقوں میں اور یونین کونسلزکے عہدیداران اپنی یونین کونسل میں واقع امام بارگاہوں میں جاکر لوگوں کی حفاظت کی ڈیوٹی سرانجام دیں ہر امام بارگاہ کے اندر اور باہر جلوس میں مشکوک لوگوں پر نظر رکھیں کوئی بھی مشکوک سامان یا شخص اور نظر آئے تو فوری پولیس کے حوالے کریں پیپلزپارٹی کے عہدیداران اورکارکن محرم الحرام کے دنو ں میں حضرت امام حسین سے عقیدت کے اظہار کے لئے امام بارگاہوں میں جائیں اور اہل تشیع حضرات کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائیں جو کارکن اور عہدیداراں جس امام بارگاہ میں خدمت سرانجام دیں وہ پارٹی قیادت کو آگاہ کریں تاکہ پارٹی کی قیادت اس عہدیدار یا کارکن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ا س کا ریکارڈ اپنے پاس محفوظ رکھے۔ تاکہ پارٹی انکی خدمات کے سلسلے میں تعریفی خط لکھ سکیں پیپلزپارٹی کی قیادت لاہور میں نویں دسویں محرم کے دن امن و امان قائم رکھنے کے لئے سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں اور سکیورٹی کی کسی اہلکا ر سے الجھنے کی بجائے انکو اپنی خدمات پیش کی جائیں کیونکہ محرم الحرام کے دنوں میں یزیدی قوتیں دہشت گردی کا مظاہرہ کرسکتی ہیں پیپلزپارٹی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمیشہ کوشش کرتی رہی ہے اور ان دنوں بھی پیپلزپارٹی دہشت گردوں کو ان کے مزموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دے گی پیپلزپارٹی کے کارکن متحرک ہوکر اہل تشیع حضرات کا ساتھ دیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -