جننگ فیکڑیوں میں یکم نومبر تک 83لاکھ سے زائدگانٹھ کپاس کی آمد

جننگ فیکڑیوں میں یکم نومبر تک 83لاکھ سے زائدگانٹھ کپاس کی آمد

  

                           ملتان( اے پی پی ) یکم نومبرتک ملک بھرکی جیننگ فیکٹریوںمیں 83لاکھ 82ہزار419گانٹھ کپاس کی آمد ریکارڈ کی گئی ۔ پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن (پی سی جی اے)کی طرف سے ملک بھرکی جیننگ فیکٹریوںمیں کپاس کی آمدکے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق صوبہ پنجاب سے یکم نومبرتک 52لاکھ 36ہزار576،جبکہ صوبہ سندھ سے 31لاکھ 45ہزار843گانٹھ کپاس فیکٹریوںمیں آئی۔ جننگ فیکٹریوں میں غیر فروخت شدہ سٹاک میں 20لاکھ 83ہزار34گانٹھ کپاس اورروئی موجودہے اس میں 6 لاکھ 49 ہزار 506 گانٹھ روئی اور 14 لاکھ 33 ہزار 528 گانٹھ کپاس ہے۔ملکی جیننگ فیکٹریوںمیں مجموعی طورپرکپاس کی آمدگزشتہ 15روزمیں 30لاکھ 38ہزار35گانٹھ رہی۔صوبہ پنجاب میں فیکٹریوںمیں آنے والی 52لاکھ 36ہزار 576گانٹھ کپاس سے 43لاکھ 13ہزار121گانٹھ روئی تیار ہوئی جبکہ صوبہ سندھ کی فیکٹریوںمیں آنے والی 31لاکھ 45ہزار843گانٹھ کپاس سے 26لاکھ 35ہزار 770 گانٹھ روئی تیارکی گئی۔رپورٹ کے مطابق ٹریڈنگ کارپویشن آف پاکستان (ٹی سی پی )نے ابھی تک روئی کی خریداری شروع نہیں کی۔رپورٹ کے مطابق ضلع ملتان میں 2لاکھ 19ہزار 01گانٹھ ،ضلع لودھراں میں ایک لاکھ 32ہزار665گانٹھ ،ضلع خانیوال میں 6لاکھ 31ہزار 221گانٹھ ،ضلع مظفرگڑھ میں 2لاکھ 27 ہزار 360 گانٹھ، ڈیرہ غازیخان میں 2لاکھ 45ہزار 415گانٹھ ،ضلع راجن پورمیں 3لاکھ 17ہزار321گانٹھ ،ضلع لیہ میں ایک لاکھ 90ہزار 280گانٹھ ،ضلع وہاڑی میں5لاکھ 60ہزار 381گانٹھ اورضلع ساہیوال میں 4لاکھ 8ہزار 372 گانٹھ، ضلع پاکپتن میںایک لاکھ 43ہزار852گانٹھ ،ضلع اوکاڑہ میں 40ہزار758گانٹھ،ضلع قصورمیں 16 ہزار300گانٹھ ،ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2لاکھ 15ہزار462گانٹھ ،ضلع فیصل آبادمیں 69 ہزار 300گانٹھ، ضلع جھنگ میں56ہزار900گانٹھ ،ضلع رحیم یارخان میں 4لاکھ 42ہزار781گانٹھ ،ضلع بہاولپورمیں 5 لاکھ 30 ہزار577گانٹھ ،اورضلع بہاولنگرمیں 5لاکھ 33 ہزار 550گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی۔پی سی جی اے رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال یکم نومبر2013تک ملک بھرکی جیننگ فیکٹریوںمیں 76لاکھ 6 ہزار 263 گانٹھ فیکٹریوںمیں آئی تھی۔اس طرح موجودہ سال کے اسی عرصہ میں گزشتہ سال کی نسبت کپاس کی آمدمیں 10.20فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

 رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹریکم نومبرتک ملکی روئی کاسب سے بڑاخریداررہا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹرنے ملک بھر کی جیننگ فیکٹریوںسے 6060151گانٹھ روئی خریدی ،تاہم اس رپورٹ میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر نے 5691883گانٹھ روئی خریدی کی تھی۔

مزید :

کامرس -