مسلمان افکار حسینیت پر عمل کر کے دنیا کو یزیدیت سے نجات دلائیں، علامہ عباس کمیلی

مسلمان افکار حسینیت پر عمل کر کے دنیا کو یزیدیت سے نجات دلائیں، علامہ عباس ...

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)ممتاز عالم دین محقق اور دانشور علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان افکار حسینیت پر عمل کر کے پوری دنیا کو دہشتگردی اور یزیدیت سے نجات دلائیں اسلام پورہ میں 9ویں محرم الحرام کی مجلس عزا سے خطاب کے دوران یوم عاشور پر پیغام دیتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ فرقہ واریت سے بالا تر ہو کر آج ملک بھر میں یوم عاشور منانا چاہئے علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ حسینیت کا پیغام آفاقی ہے اور اسی پیغام میں دنیا بھر کے مسائل کا حل پوشیدہ ہے ہم آج فرقہ واریت کو ختم کر کے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے اپن دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں کربلا میں امام حسینؓ نے اپنے خاندان کے چراغ گل کر کے اسلام کو زندہ کر دیاہم آج حسینیت کے اس پیغام کو عام کر کے اسلام کی خدمت کر سکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -