سانحہ واہگہ عوام کے حق آزادی اورپاکستان کو تباہ کرنے کی ناپاک سازش ہے ، خورشید احمد
لاہور( خبرنگار)واہگہ بارڈر پر60 معصوم شہری جن میں 10 خواتین اور7 معصوم بچے اور تین رینجرز کے اہل کار بھی خود کش حملہ سے ہلاک ہوگئے جبکہ 125 افراد شدید زخمی ہوئے جوکہ انسانیت اور اسلام کے ا±صولوں کے سراسر خلاف ہے جس کا محنت کش طبقہ شدید مذمت کرتا ہے قرآن مجید میں اﷲ تعالٰی کا فرمان ہے کہ ایک معصوم فرد کا قتل تمام انسانیت کا قتل ہے جبکہ پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کے حق آزادی اور وطن کو تباہ کرنے کی ناپاک سازش ہے ہم مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت سے پ±رزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک کے معصوم شہریوں کے بہیمانہ قتل پر ا±ن کے لواحقین کو ہر ممکن مدد اور زخمی شہریوں کو ہرممکن علاج معالجہ کی سہولتیں یقینی بنائیں اور دشمنان وطن کی سازشوں کو ناکام کرنے کے لئے مو¿ثر حفاظتی انتظامات کریں ان خیالات کا اظہار بزرگ مزدور راہنماءخورشیداحمد جنرل سیکرٹری، روبینہ جمیل صدر آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن نے ایک اخباری بیان میں کیا ا±نہوں نے حکومت سے پ±رزور مطالبہ کیا کہ وہ ماہ محرم میں عاشورہ کی تقریبات کا پر امن طور پر انعقاد کرائے اور دہشت گردی سے محفوظ کرانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔