بین المذاہب ہم آہنگی برائے امن فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام اعلیٰ سطحی وفد کا ہنگامی اجلاس

بین المذاہب ہم آہنگی برائے امن فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام اعلیٰ سطحی وفد کا ...

  

لاہور (سٹاف رپورٹر)بین المذاہب ہم آہنگی برائے امن فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام اعلیٰ سطحی وفد کا ہنگامی اجلاس جس میں پنجاب کے عہدیداران نے شرکت کی اجلاس کی صدارت چیئر مین پنجاب پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور طارق مسیح گل نے کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طار ق مسیح گل نے کہا کہ کل ہونے والے سانحہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر پنجاب علامہ اصغر عارف چشتی نے کہا کہ ہمیں دشمن کے خلاف تمام مذاہب و مسالک کو اپنے مفادات کو چھوڑ کر پاکستان کی خاطر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا۔ سینئر مرکزی وائس چیئر مین میاں سعید اختر نے کہا کہ ہم آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ ملک سے ان دہشتگردوں کے خاتمے تک پاک افواج کا آپریشن ضرب عضب اور ہماری مکمل حمایت جاری رہے گی مسیحی رہنماءامینویل گلزار نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہےشب یوسف سہیل نے کہا کہ دشمن اپنی بزدلانہ حرکات سے ہمیں کمزور نہیں کرسکتا بلکہ ہمارے ارادے اور بھی پر عزم ہوئے ہیں۔ اجلاس میں دیگر ممبران ڈاکٹر بدر منیرسیفی، ڈاکٹر سجیلہ تبسم، فاروق اعظم، پروین افضل، حاجی اکرم، پنڈت بھگت لال کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران شہداءکے لیے دعائے مغفرت اور طارق مسیح گل کی صحتیابی کیلئے بھی دعا کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -