جامعہ اشرفیہ کے علماءکی سانحہ واہگہ بارڈر کی مذمت

جامعہ اشرفیہ کے علماءکی سانحہ واہگہ بارڈر کی مذمت

  

لاہور (سٹاف رپورٹر) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا محمد عبےداللہ ، مولانا حافظ فضل الرحیم ، حافظ اسعد عبید،مولانا محمد اکرم کشمیری،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا زبیر حسن، مولانا فہےم ا لحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے سانحہ واہگہ باڈر میں بڑی تعداد میں بے گناہ شہریوں کے شہیداورزخمی ہونے کے واقعہ کی شدید مذمت اور غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ پر پوری قوم دکھی اور سوگوارہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -