فوسل ایندھن کے اندھا دھند استعمال کو جلد ہی روکنا ہوگا،اقوام متحدہ

فوسل ایندھن کے اندھا دھند استعمال کو جلد ہی روکنا ہوگا،اقوام متحدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ دنیا کو خطرناک موسمیاتی تبدیلیوں سے بچانا ہے تو فوسل ایندھن کے اندھا دھند استعمال کو جلد ہی روکنا ہوگا۔برطانوی ریڈیو کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ پینل انٹر گورنمنٹل پینل فار کلائمیٹ چینج نے خبردار کرتے ہوئے کہی ہے جس کا کہنا ہے کہ اگر دنیا کو بچانا ہے تو 2100 تک فوسل ایندھن کے استعمال کو مکمل طور پر ختم کرنا ہو گا۔ پینل نے کہا ہے کہ سال 2050 تک دنیا کی زیادہ تر بجلی کی پیداوار کو لازمی طور پر کم کاربن خارج کرنے والے ذرائع سے بنانا ہو گا اور ایسا کیا جا سکتا ہے۔اس پینل نے اپنی واضح اور برملا رپورٹ میں لکھا ہے کہ اگر ایسا نہیں کیا جاتا ہے تو دنیا کو ’ایک سرایت کرنے والے شدید ترین اور ناقابلِ واپسی‘ تباہی کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق برموقع کارروائی نہ کرنے سے ہونے والا نقصان ضروری اقدامات کیے جانے پر ہونے والے اخراجات سے ’کہیں زیادہ‘ ہوگا۔اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ سائنس نے اپنی بات سامنے رکھ دی ہے۔
 اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ اب لیڈروں کو کارروائی کرنی چاہیے۔ ہمارے پاس بہت زیادہ وقت نہیں بچا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ماحولیات میں تبدیلی کے اثرات پہلے سے ہی ظاہر ہو رہے ہیں اور اس پر اقدامات نہ کرنے کے بہت برے اثرات ہوں گے

مزید :

کامرس -