سانحہ واہگہ بارڈر سے پاکستا ن سوگ میں ڈوب گیا، ناصر اقبال

سانحہ واہگہ بارڈر سے پاکستا ن سوگ میں ڈوب گیا، ناصر اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمد ناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدورفاروق چوہان،آصف چٹھہ ،میاں زاہد لطیف، صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ، صدربلوچستان کامران خان بازئی، صدر پنجاب محمد یونس ملک ، نائب صدورپنجاب شیخ طلال امجد ، عزت رسول ایڈووکیٹ، احدحنیف،صدر شیخوپورہ عمران حیدر، نائب صدور لاہورمرزاعنایت علی اورمہران اجمل خان نے کہا ہے کہ سانحہ واہگہ بارڈر سے پاکستا ن سوگ میں ڈوب گیا،ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔حالیہ اندوہناک سانحہ سمیت پاکستان کے اندر ہونیوالے دہشت گردی کے واقعات میںبیرونی قوتوں کاملوث ہونا خارج ازامکان نہیں یہ کشت وخون شیطانی تکون کی بربریت کاشاخسانہ ہے،وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ محض تجارت کی خاطر دشمن کودشمن نہ کہنااور پاکستان کے اقتداراعلیٰ سمیت قومی حمیت کی حفاظت نہ کرنا مصلحت پسندی نہیں بلکہ بزدلی کی انتہا ہے بھارت کوناپسندیدہ ملک قراردیا جائے انہوں نے کہا کہ انتہاپسندکسی رحم کے مستحق نہیں، محض دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرنے سے حکمرانوں کافرض ادانہیں ہوجاتا انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ ا ن کی سرپرستی کرنیوالی قوتوں کو بے نقاب کرنابھی ارباب اقتدار پرملک وقوم کاقرض ہے۔
اگرسکیورٹی اداروں کے آگے مصلحت پسند حکمران دیواربن کرنہ کھڑے ہوں توبھارت ہماری سا لمیت کومیلی آنکھ سے دیکھنے کی جسارت تک نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ ضرب غضب سے بھارت سمیت اس کے اتحادی بھی ناخوش ہیں ۔امریکہ ،اسرائیل اورانڈیا میں سے کوئی بھی پاکستان میں امن واستحکام نہیں چاہتا ۔دشمن کے ساتھ دشمنی والے اندازمیں بات کی جائے ورنہ وہ بازنہیں آئے گا۔