مسجد القادسیہ میں 9افراد کی نماز جنازہ

مسجد القادسیہ میں 9افراد کی نماز جنازہ

  

لاہور (سٹاف رپورٹر)جماعةالدعوة پاکستان کی طرف سے واہگہ بارڈر بم دھماکہ میںشہید ہونےو الے 9افراد کی نماز جنازہ جامع مسجد القادسیہ چوبرجی میں اداکی گئی جس میں شہداءکے لواحقین سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف نے پڑھائی جبکہ اس موقع پر امیر جماعةالدعوة لاہور مولانا ابو الہاشم و دیگر بھی موجود تھے۔ اس دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔شہداءکے لواحقین زاروقطار روتے رہے۔ جامع مسجد القادسیہ میں جن افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی ان میں سے چھ کا تعلق کراچی اور تین کا پشاور سے تھا۔ بعد ازاں ان کی میتوں کو کراچی اور پشاور بھجوا دیا گیا۔ کفن اور تابوت وغیرہ کا بندوبست فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی جانب سے کیا گیا۔فلاح انسانیت کی طرف سے دھماکہ میں شہید ہونےو الے 29افراد کی میتوں کو ایمبولینسوں کے ذریعہ لاہور، پشاور، ننکانہ، سرگودھا، حافظ آباد، مردان اور مانسہرہ بھجوایا گیا۔

مسجد القادسیہ

مزید :

صفحہ اول -