حملہ آور کا ساتھی خودکش جیکٹ اور خط چھوڑ کر بھاگ گیا

حملہ آور کا ساتھی خودکش جیکٹ اور خط چھوڑ کر بھاگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سےل،مانیٹرنگ ڈیسک) واہگہ بارڈ خود کش حملے میں مرنیوالے حملہ آور کے ساتھی کا بھی انکشاف ہواہے جوخود فرارہونے میں کامیاب ہوگیاتاہم اپنے آپ کو ا±ڑانے والے خود کش حملہ آور کو مبارکباد چھوڑگیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جائے دھماکہ کے اردگردکلیئرنس آپریشن کے دوران ایک آئی ای ڈی بم ملاجس کے بعد سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کردیاگیااورجائے دھماکہ سے 400میٹردورسے بم جبکہ 700میٹردور سے ایک خود کش جیکٹ برآمد کرلی گئی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بارودی مواد ناکارہ بنادیا۔ 10کلوگرام ورنی خودکش جیکٹ بال بیرنگ، بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز پر مشتمل تھی جسے ناکارہ بنانے کے بعد فارنزیک لیب روانہ کردیاگیا۔جیکٹ کے ساتھ ملنے والی تحریرپر ’شہادت مبارک ہو‘ لکھاتھا۔خودکش جیکٹ ملنے کے بعد حساس اداروں نے ممکنہ طورپر دوسرے دہشتگرد کی گرفتاری کیلئے واہگہ کے تمام دیہاتوں میں دوبارہ سرچ آپریشن شروع کردیاہے اور تفتیش کا دائرہ کار کسٹم حکام تک وسیع کردیاگیاہے۔ حکام کا خیال ہے کہ خود کش جیکٹ کی موجود اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ اپنے آپ کو ا±ڑانے والے خود کش حملہ آور کے ساتھ ایک اور ساتھی بھی موجود تھا جوکسی بھی وجہ سے اپنے آپ کو ا±ڑانہ سکا اور جیکٹ چھوڑ کر فرارہوگیا۔

مزید :

صفحہ اول -