دس دہشت گرد پنجاب میں داخل ہونے کی اطلاع

دس دہشت گرد پنجاب میں داخل ہونے کی اطلاع

  

 بہاولنگر(اے این این ) یوم عاشور کے موقع پر پنجاب میں دہشت گردی کا خطرہ شمالی علاقوں سے دس دہشت گرد پنجاب میں داخل ہونے کی اطلاع ۔واہگہ بارڈر سانحہ کے بعد یوم عاشور کے موقع پنجاب میں سیکورٹی ریڈ الرٹ کرنے کے احکامات جاری ۔تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ یوم عاشور کے موقع پر بہاولنگر سمیت پنجاب بھر میں دہشت گردی کا خطرہ ہے اس سلسلہ میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ شمالی علاقہ جات سے دس دہشت گرد جن میں سنگین خاں ،لاہور خاں اور عجب خاں وغیرہ شامل ہیں پنجاب میں داخل ہو چکے ہیں اور یہ ماتمی جلوس ،عزاءداروں اور مجالس کو ٹارگٹ کر سکتے ہیں لہذا اس سلسلہ میں سیکورٹی کو ریڈ الرٹ کرتے ہوئے تمام تر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جا ئے اور فول پروف انتظامات کئے جائیں تا کہ کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے نبرد آزما ہوا جا سکیں ۔دریں اثناءحکومت پنجاب نے 565دینی مدارس اوراحساس علاقوں کی فضائی نگرانی بھی شروع کر دی ہے جبکہ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر بہاولنگر سمیت صوبہ بھر کے 29حسا س ترین اضلاع کی سیکورٹی کے انتظامات بھی بڑھا دئیے ہیں ۔اور ان اضلاع میں فوج ،کانسٹیبلری اور فوج کے اضافی دستے تعینات کر دئیے گئے ہیں جو کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے نبٹنے کے لئے چوکس رہیں گے جبکہ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا آج یوم عاشور کے موقع پر بہاولنگر ضلع سمیت ان حساس اضلاع کا فضائی جائزہ لیں گے تاکہ کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے نبرد آزما ہوا جا سکے۔

دہشت گرد داخل

مزید :

صفحہ اول -