جوہانسبرگ،9وےںمحرم الحرام کا جلوس مرکزی امام بارگاہ باب العلم سے برآمد ہوا

جوہانسبرگ،9وےںمحرم الحرام کا جلوس مرکزی امام بارگاہ باب العلم سے برآمد ہوا

  

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے) 9وےںمحرم الحرام کا جلوس مرکزی امام بارگاہ باب العلم سے برآمد ہو کر جوہانسبرگ قصر زہرہ سے ہوتا ہوا پریٹوریا رسمیہ میں اختتام پذیر ہو گا اس موقع پر جگہ جگہ پر دودھ کی سبیلیں لگائی گئےں اور جنوبی افریقہ میں مقیم دوسرے لوگوں کو بھائی چارے کا سبق دیتے ہوئے یہ بتایا کہ ہم سب ایک ہیں اور ایک دوسرے کے مذہبی تہواروں کو مل جل کر اکٹھے مناتے ہیں محرم الحرام ہمیں اخوت بھائی چارے اتحاد بین المسلمین و مذہبی ہم آہنگی کا درس دیتا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو پاکستان کی سالمیت اور بقاءکے لئے آپس میں بھائی چارے کی فضاءکو برقرار کھنا چاہئے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے سید قاسم شاہ نے محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح امام حسین نے اصولوں پر سمجھوتہ نہ کر کے مسلم امہ کو ایک لازوال پیغام دیا تھا ہم لوگوں کو شہدائے کربلا سے سیکھنا چاہئے کہ قربانی اور بھائی چارے کے ساتھ کربلا کے مسافروں نے کس طرح مثالیں قائم کیں۔ ان کی دی ہوئی قربانیاں اہل اسلام کے لئے مشل راہ ہیں انہوں نے تقویٰ اور پرہیز گاری کا درس دیا سید قاسم شاہ نے مزید بتایا کہ پورے جنوبی افریقہ میں محرم الحرام کا عشرہ انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبہ سے منایا جا رہا ہے انہوں نے اتوار کے روز لاہور واہگہ بارڈر پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سانحے کے مرکزی ملزموں کو فوراً گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے اور پورے پاکستان میں سکیورٹی سخت کی جائے تاکہ کوئی اور ناخوشگوار واقعہ نہ ہو سید قاسم شاہ نے اس موقع پر پورے پاکستان کے مومنین سے التماس کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں خود نگرانی کریں اور جلوسوں کے راستوں میں اپنی سکیورٹی لگائیں اور امام بارگاہوں پر کڑی نگرانی کریں تاکہ کوئی ایسا ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔

مزید :

علاقائی -