واہگہ بارڈر دھماکے میں بھارت ملوث ہے،حافظ سعید

واہگہ بارڈر دھماکے میں بھارت ملوث ہے،حافظ سعید

  

لاہور (سٹاف رپورٹر)امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ واہگہ بارڈر پر ہونے والے دھماکہ میں بھارت ملوث ہے۔ کنٹرول لائن پر جارحیت کے بعد اب پاکستان میں تخریب کاری و دہشت گردی کی کاروائیاںکی جارہی ہیں۔وطن عزیز پاکستان پر پراکسی وار مسلط ہے۔ ملک کو منظم سازشوں کے تحت میدان جنگ بنایا جارہا ہے۔ حکومت پاکستان مصلحت پسندی ترک کر کے بھارتی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعدجہاں مسلم کش فسادات اور نہتے کشمیریوں کے قتل عام میں اضافہ ہوا ہے وہیں دوسری جانب اس نے پاکستان میں بھی دہشت گردی کی کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔ بھارت سرکار پاکستان کی جانب سے دوستی کا ہاتھ بڑھائے جانے کا جواب کنٹرول لائن پر فائرنگ اوردھماکوں کے ذریعہ نہتے شہریوںکا قتل عام کر کے دے رہی ہے۔دشمنان اسلام کی سازشوں کے مقابلہ کیلئے ملک میں اتحادویکجہتی کاماحول پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام دشمن قوتیں بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں۔ ان کی پوری کوشش ہے کہ یہاں فرقہ وارانہ قتل و غارت گری، تخریب کاری اور دہشت گردی کو پروان چڑھایا جائے تاکہ وہ پاکستان کی کمزور پوزیشن سے فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرسکیں۔ اس مقصد کیلئے اتحادیوںکی جانب سے بھارت کو مکمل شہ دی جارہی ہے ۔

حافظ سعید

مزید :

علاقائی -