سراج الحق کا چوہدری نثار کو فون،بنگلہ دیش میں اسلام پسندوں کی سزائے موت رکوانے کیلئے مداخلت کی درخواست

سراج الحق کا چوہدری نثار کو فون،بنگلہ دیش میں اسلام پسندوں کی سزائے موت ...

  

لاہور (سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کو ٹیلی فون پر متوجہ کیا ہے کہ بنگلہ دیش حکومت اسلام پسندراہنماﺅں کو سزائیں بھارت کے ایما پر دے رہی ہے ،بنگلا دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد نے 71ءکے جن جنگی جرائم کی آڑمیں اسلامی رہنماﺅں کو قید و بند اور پھانسیو ں کی سزاﺅں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے،وہ سراسر غلط اور بنگلہ دیش میں بھارتی اثرو رسوخ کا نتیجہ ہیں ،حکومت پاکستان کو فوری طور پر عالمی اداروں سے رابطہ کرکے اس ظلم کو رکوانے کا فوری بندوبست کرنا چاہیے ۔سراج الحق نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو یہ بھی کہاکہ 1972 ءمیں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جو معاہدے ہوئے تھے حکومت بنگلہ دیش اس کی صریح خلاف ورزی کر رہی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -