واہگہ بارڈر پردہشتگردی پاکستانیوں کی حب الوطنی پر حملہ ہے ،لیاقت بلوچ

واہگہ بارڈر پردہشتگردی پاکستانیوں کی حب الوطنی پر حملہ ہے ،لیاقت بلوچ

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ لاہور واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے شرکاءپر خود کش حملہ المناک ، غیر انسانی اور پاکستان اور پاکستانیوں کی حب الوطنی پر حملہ ہے ۔محرم الحرام کے انتہائی حساس ایام میں دہشتگردی کا واقعہ معنی خیز اور کئی شیطانی اقدامات کو بے نقاب کررہاہے ۔ بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل دہشتگردی کر رہاہے ، حالیہ واقعہ میں کون ملوث ہے ، تحقیقات میں سب کچھ بے نقاب ہونا چاہیے ۔ عوام دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شامل سیکورٹی فورسز کے ساتھ عوام کھڑے ہیں ۔ انتہائی حساس مقامات پر انٹیلی جنس اورسیکورٹی کے اقدامات اور زیادہ بہتر کرنا ضروری ہے۔ ان خیالات کااظہار انہو ں نے واہگہ بارڈر بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت ، ان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کے بعد مقامی ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی لاہور کے سیکرٹری جنرل خلیق احمد بٹ بھی موجود تھے ۔

لیاقت بلوچ

مزید :

علاقائی -