شہبازشریف کی جنرل ہسپتال کے دورے کے دوران زخمی بچوں سے خصوصی شفقت

شہبازشریف کی جنرل ہسپتال کے دورے کے دوران زخمی بچوں سے خصوصی شفقت

  

 لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جنرل ہسپتال میں زیر علاج واہگہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ ہسپتال میں زیر علاج ہر زخمی کے پاس فرداً فرداً گئے اوران کی خیریت دریافت کی ۔وزیراعلیٰ نے زخمی ہونے والے افراد اوران کے اہلخانہ سے گفتگو بھی کی اور گذشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بارے تفصیلات معلوم کیں۔ وزیراعلیٰ نے زخمی افراد کو دلاسہ دیا ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ دل گرفتہ دکھائی دےئے اوران کے چہرے پر دکھ کے تاثر ات تھے ۔وزیراعلیٰ نے زخمی بچوں سے خصوصی شفقت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پیار کیا۔وزیراعلیٰ پروٹوکول اور پیشگی اطلاع کے بغیر ہسپتال پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کے دورا ن ہسپتال انتظامیہ کو ان کے علاج معالجے کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔

مزید :

علاقائی -