ہمسایہ ملک کے ملوث ہونے کے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جارہی ہے،پرویز رشید
لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشر یات سینیٹر پر ویز رشید نے کہا ہے کہ واہگہ بارڈر پر پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے ہیں ‘دیکھنا ہو گا کہ کوئی ہمسایہ ملک پاکستان زندہ باد کے نعروں کو ختم کر نے کے درپے تو نہیں اور واضح ہے کہ یہ ملک دشمن ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ سوموار کے روز اپنے ایک انٹر ویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشر یات سینیٹر پر ویز رشید نے کہا کہ ہم دہشت گردی کی جڑ یں کاٹنے کے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے اور آخری دہشت گر د کے خاتمے تک جنگ جاری رہیگی ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ واہگہ بارڈر ہر حوالے سے انتہا ئی احساس جگہ ہے اورسانحہ واہگہ بارڈر کی ہمسایہ ملک کے ملوث ہونے کے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام پہلویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ واہگہ بارڈر پر پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے ہیں اور وہاں پاکستانیوں کا جوش پوری دنیا میں ایک مثال ہے اور ہمیں بھی یہ دیکھنا ہو گا کہ کوئی ہمسایہ ملک پاکستان زندہ باد کے نعروں کو ختم کر نے کے درپے تو نہیں اور واضح ہے کہ یہ ملک دشمن ایجنڈے کا حصہ ہے