سید علی ہجویری ؒکے 971 ویں سالانہ غسل پر روح پرور تقریب کا انعقاد

سید علی ہجویری ؒکے 971 ویں سالانہ غسل پر روح پرور تقریب کا انعقاد

  

لاہور ( سٹاف رپورٹر) الشیخ السید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے971 ویں سالانہ غسل کی روح پرور تقریب گزشتہ روز دربار داتا دربار کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔وفاقی وزیر خزانہ وچیئرمین امور مذہبی کمیٹی داتا درباراسحاق ڈار، صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور میاں عطا محمد مانیکا اورصوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے مزار مبارک کو غسل دیا۔تقریب میں صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور میاں عطا محمد مانیکا،صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین،سیکرٹری اوقاف ومذہبی امور حسن زیدی کے علاوہ دیگر علمائے کرام ومشائخ عظام اور نمایاں شخصیات بھی موجود تھے۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت ڈاکٹر محمد باسط نے حاصل کی جبکہ معروف نعت خواں مرغوب احمد ہمدانی نے نعت رسول مقبول پیش کی۔اس موقع پر اتحاد بین المسلمین اور پاکستان کی خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

غسل تقریب

مزید :

علاقائی -