جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت کی پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار فتح پر مبارکباد

جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت کی پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار فتح پر ...

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باددی ہے ۔انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرکے ثابت کردیا کہ وہ بڑی سے بڑی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔قومی ٹیم نے زبردست ٹیم سپرٹ کا مظاہرہ کیا ۔مصباح الحق نے تیز ترین نصف سینچری بنا کر ورلڈریکارڈ بنانے اور تیز ترین سینچری کا ریکارڈ توڑا ہے ۔ سراج الحق نے مصباح الحق کو ماسٹر بلاسٹر کا ایوارڈ اور یونس خان کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ملنے پر بھی مبارکباد دی ہے ۔

اعلیٰ قیادت

مزید :

علاقائی -