سانحہ واہگہ بارڈر میں پنڈی بھٹیاں سے تعلق رکھنے والاایک شخص جاں بحق، دو زخمی ہوئے

سانحہ واہگہ بارڈر میں پنڈی بھٹیاں سے تعلق رکھنے والاایک شخص جاں بحق، دو زخمی ...

  

پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار )لاہور واہگہ بادڈر پر خودکش حملہ میں تحصیل پنڈی بھٹیاں سے تعلق رکھنے تین افراد میں ٹرک ڈرائیورمنظور حسین ولدیار محمدجاں بحق اوراور اس کے دو ساتھی بابر حسین ولد مرزااورشعیب ولد سیف شدید زخمی ہو گئے تھے ان کا تعلق سکھیکی سے ہے ہلاک ہونے والے ڈرائیور منظور حسین کی ڈیڈ باڈی آج سکھیکی لائی گئی متوفی پانچ بچوں کا باپ تھا اور گذشتہ روز سرگودھا سے جپسم کھاد ٹرک میں لوڈ کر کے واہگہ گیا تھا یہ کھاد بھارت کو برآمد کی جاتی ہے اس نے ٹرک کھڑا کر کے ساتھیو ں کو لیکرپریڈدیکھنے کے بعدواپس آرہا تھا خودکش حملہ کا شکار ہو گیامتوفی کو سکھیکی میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ ان کے ساتھی بابر حسین کو میو ہسپتال لاہور میں داخل ہے شعیب کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیاگیا ہے نمازجنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے

مزید :

صفحہ آخر -