دہشت گردی کےخلاف مربوط اور سنجیدہ کوششیں کرناہوں گی،افغان صدرکی سانحہ واہگہ بارڈ کی مذمت

دہشت گردی کےخلاف مربوط اور سنجیدہ کوششیں کرناہوں گی،افغان صدرکی سانحہ واہگہ ...

  

 کابل(اے این این) افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان میں واہگہ بارڈر کے قریب خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مربوط اورسنجیدہ کوششوں پر زور دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے واہگہ بارڈر کے قر یب خودکش حملے کے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے یہ بزدلانہ کارروائی کی گئی۔ انہوں نے دہشت گردی کو خطے کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس ناسور کے خاتمے کیلئے مشترکہ ، مربوط اور سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -