دہشت گردملک کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،سینیٹر سعید غنی

دہشت گردملک کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،سینیٹر سعید غنی

  

 اسلام آباد)(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے سانحہ واہگہ کے دوسرے روز اس مقام پر پرچم اتارنے کی تقریب میں عوام کی بڑی تعداد جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے کی شرکت اس بات کی گواہی ہے کہ قوم ان شدت پسند دہشتگردوں کو شکست دینے کا حوصلہ رکھتی ہے جو بارود کی آگ بھڑکا کر ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ساری قوم سانحہ واہگہ پر سوگوار تھی مگر کنٹینر خان سیاستدانوں اور جمہوریت کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کھل کر دہشتگردوں کے خلاف بات اس لئے نہیں کرتے کیونکہ ان کی خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت حکیم اللہ مسعود کے مرہون منت ہے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شدت پسند دہشتگردوں کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔

مزید :

علاقائی -